علاقائی خبریں

غریبوں اور مسکینوں کے دکھ درد کو محسوس کرنا چاہیے، نوشین افتخار

ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و ممبر قومی اسمبلی محترمہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمارا قومی تہوار ہے۔ جو ہمیں سنت ابراہیمی کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں عید کے اس موقع پر غریبوں اور مسکینوں کے دکھ درد کو محسوس کرنا چاہیے۔ ایثار اور قربانی کے جذبے کے تحت محروم طبقوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں عید الا ضحی مسلمانوں کیلئے محبت عقیدت ایثار اور غم گساری کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی انتہائی اجر و ثواب کا عمل ہے مگر اس کیساتھ مستحقین اور مفلوک الحال طبقے کا خاص خیال رکھیں۔ مشکلات اور تکالیف کا شکار خاندانوں میں حسب استطاعت خوشیاں بانٹیں اور قیمتی دعائیں لیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت محبت، ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا نام ہے۔ دوسروں کے دکھ درد محسوس کر کے اور ان کا مداوا کر کے اللہ رب العزت کی خوشنودی اور رضا حاصل کریں۔ انسانیت کے ساتھ حسن سلوک رب کی رحمتوں اور برکتوں کا موجب ثابت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button