علاقائی خبریں

ڈسکہ :آلائشیں بر وقت اٹھا کر شہر کو صاف ستھرا رکھا گیا

ڈسکہ(عشرت انصاری)دنیا بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،لاکھوں فرزندان اسلام نے سنت ابراہیمی ادا کر تے ہو ئے قربانی کا فریضہ ادا کیا،عید کے بڑی اجتماعات دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کلاں ،مرکزی عید گاہ سمبڑیال روڈ ،جامع مسجد وہاب ،جامع مسجد بلال گلستان کالونی ،گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین اور ہائی سکول کوٹ ڈسکہ میںمنعقد ہو ئے اس کے علاوہ شہر بھی مختلف مساجد عیدگاہوں اورامام بارگاہوں میں عیدالاضحی کے اجتماعات ہو ئے عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر صفائی کے بہترین انتظامات ،میونسپل کمیٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے جانوروں کی آلائشیں بر وقت اٹھا کر شہر کو صاف ستھرا رکھا چند ایک مقامات ڈسکہ کلاں جامکے روڈ پر عید کے روز بھی گندگی کے ڈھیر اور گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہا جن کی شکایات پر عملہ نے فوری صفائی کر دی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں کے باہر صفائی کی گئی چونا لگایا گیا اور سڑکوں پر انی کا چھڑکائو کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button