آرمی کا "فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” پنڈی بھٹیاں میں شاندار انعامات
*پنڈی بھٹیاں(رائے شہزادسلیم سے ) نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت: آرمی کا "فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” پنڈی بھٹیاں میں شاندار انعامات اور قومی ٹیم میں شمولیت کے مواقع کے ساتھ شروع۔جس کے مہمان خصوصی۔اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ آفیسر نبیلہ چیمی۔اور تحصیل آفیسر مشال فاطمہ تھی۔پنڈی بھٹیاں اس موقعہ پر تحصیل سپورٹس آفیسر مشعل فاطمہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر نبیلہ چیمی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔یہ پروگرام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے اور حکومت کا یہ اقدام ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اور ضلع بھر تقریباً 16ٹیمیں نے حصہ لیا ۔پہلا مقابلہ کریسنٹ باہو مان اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کے درمیان ہوا ۔میچ بہت ہی دلچسپ رہا جس کا فیصلہ پلنٹی کیک پر کیا گیا ۔۔ تحصیل پنڈی بھٹیاں میں نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کے لیے آرمی کی جانب سے "فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” کا انعقادِ کر دیا گیا ہے ۔جس کا مقصد تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنا اور انہیں قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام کمشنر گوجرانوالہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں تجویز کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر ٹرائلز اور ٹورنامنٹس منعقد کیے جا رہے ہیں ۔جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شاندار نقد انعامات دیے جائیں گے۔ تحصیل کی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 2 لاکھ روپے اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح ضلع سطح پر اول پوزیشن کے لیے 5 لاکھ اور دوم پوزیشن کے لیے 3 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ڈویژن سطح پر اول پوزیشن کے لیے 10 لاکھ اور دوم پوزیشن کے لیے 8 لاکھ روپے انعامات رکھے گئے ہیں۔ جہاں انہیں 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔