کرائمز

کار ،رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق

گڑھاموڑ(محمدرشیدبھٹی)گڑھاموڑ کے چک نمبر 90 ڈبلیو بی کے قریب کار اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق
گڑھاموڑ کے چک نمبر 90 ڈبلیو بی کے قریب تیز رفتار کار نمبر 5251 ایل ای ڈی نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 50 سالہ مسافر شخص طبی امداد ملنے سے قبل جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جو پکھی موڑ کا رہائشی ہے اور گڑھاموڑ سے گھرجا رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تیز رفتار کار کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانہ گڑھاموڑ اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے پولیس نے گاڑی اور ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی اور ڈیڈ باڈی کو ار ایچ سی گڑھا موڑ منتقل کر دیا اور ضروری کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب زخمیوں عامر، مشتاق ، رقیہ نامی کو طبی امداد کے بعد ار ایچ سی گڑھا موڑ سے ڈسچارج کر دیا گیاہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button