کرائمز

لاہور :قاتل باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) گھریلو تنازعے پر دو بیٹیوں کے قاتل باپ کو لاہور ہائی کورٹ سے بھی ریلیف نہ مل سکا،دو نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کی لاہور ہائیکورٹ نے پھانسی کی سزا کنفرم کردی ،ہائیکورٹ نے دو بیٹیوں کے قاتل مجرم باپ محمد احمد کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جسٹس فاروق احمد اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عرفان نعیم اعوان نے مجرم کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے دورکنی بنچ کو بتایا کہ تھانہ حاجی پورہ ضلع سیالکوٹ نے 2020ء کو دو نابالغ بچیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا ، باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تیرہ سالہ بیٹی روحانی اور پانچ سالہ عرشیہ کو قتل کیا ، باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹے ازان علی کو زخمی کیا ، میڈیکل رپورٹ ،چشم دید گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے، ٹھوس شواہد کی بنا پر ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد احمد کو سزائے موت کا حکم سنایا ، مجرم کی جانب سے وکیل صفائی نے سزا کے خلاف دلائل دئیے ۔ وکیل صفائی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضوں کے برعکس سزائے موت سنائی ، وکیل صفائی نے مجرم کی ٹرائل کورٹ سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دلائل دئیے لیکن ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کو مطمئن نہ کرسکے، دو رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مجرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کا مجرم محمد احمد کو سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button