کرائمز

نہانے کے دوران ڈوبنے والے 10 افراد کو بچا لیا گیا

صوابی (کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام ) خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سنگم پر واقع تفریحی مقام ہنڈ میں نہانے کے دوران ڈوبنے والے 10 افراد کو بچا لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شدید گرمی کی شدت سے نڈھال لوگوں نے ضلع صوابی میں واقع تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے جہاں وہ انتہائی ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیہور ہائی لیول کینال سٹیفانہر اور دریائے سندھ میں نہاتے ہیں ، ان دونوں کے پانی نہ صرف گہرے بلکہ انتہائی تیز اور ٹھنڈے بھی ہیں اکٹر باہر سے آنے والے نہانے کا تجربہ نہ رکھنے والے غیر غوطہ خور سیاح ان تیز و تند پانی میں ڈوب کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، گزشتہ روز پشاور صدر کے دو نوجوان پڑوسی دوست سٹیفانہر میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے جب کہ منگل کی سہ پہر ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں میں نہانے کے دوران پانی کے وسط میں اپنی توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر دس افراد ڈوب جا رہے تھے کہ موقع پر موجود ریسیکیو کی پوٹ میں موجود ماہر غوطہ خور جوانوں نے بچا کر زندہ نکال دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button