سرگودھا ، نیو سٹیلائٹ ٹائون میں شکایات پر واٹر سپلائی کے پائپ تبدیل
سرگودہا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سرگودہا شہر میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نیو سٹیلائٹ ٹائون واٹر سپلائی کے پائپ کو تبدیل کرکے علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ۔زرائع کے مطابق شہر کے علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹان میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ میں نشاندہی کی گئی کہ علاقے میں کئی دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ واٹر سپلائی نظام کی ناقص کارکردگی اور ٹھیکیدار و عملے کی غفلت صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔ اورنہر بندی کے باعث پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجہ میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ کی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔جبکہ اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی کا نظام ٹھیکیدار سے واپس لے کر میونسپل کارپوریشن کو دیا جائے تاکہ بہتری لائی جا سکے۔ اس شکایت کانوٹس لیتے ہوئے کمشنر نے سی او میونسپل کارپوریشن و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں اہل علاقہ کی شکایت کا ازالہ کر دیا گیا۔