کرائمز

حجرہ شاہ مقیم کار پارکنگ پر فائرنگ، کانسٹیبل کی آنکھ، کان ضائع

حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کار پارکنگ پر جھگڑا ،دو گروپوں میں فائرنگ سے مین بازار علاقہ غیر بن گیا،گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل کی آنکھ اور کان ضائع ہو گئے،حافظ قران کی کمر پر گولی لگی، ڈی پی او کا نوٹس،تین ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مین بازار حجرہ شاہ مقیم کے مچھلی چوک میں کار کھڑی کرنے کے مسئلے پر انوار گروپ اور ذیشان گروپ میں جھگڑا ہو گیا اور ہاتھ پائی کے بعد اسلحہ نکل آیا اور اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع ہو گئی جس سے مین بازار علاقہ غیر کا منظر پیش کرنے لگا اسی دورا ن گائوں شاہ پور سے خریداری کرنے آئے نوجوان پولیس کانسٹیبل عابد علی آنکھ میں گولی لگنے اور ٹریول ایجنسی کے مالک مقصود عالم جوئیہ کا بیٹا حافظ قرآن بیٹا محمد رضوان کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طور پر تین ملزمان کو گرفتار کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں آپریشن کے بعدپولیس کانسٹیبل عابد علی کی بائیں آنکھ اور کان ضائع ہو گئے جبکہ حافظ رضوان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،واضع رہے کہ نوجوان انیس سالہ عابد علی حال ہی میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا جسے چند روز بعد ٹریننگ پر جانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button