کرائمز

ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر کے کونے کونے کو چمکانے کے لیے صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے جبکہ صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔ مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران بابر صاحب دین نے گلی محلوں، چھوٹے بڑے بازاروں میں مینوئل سویپنگ یقینی بنانے،سڑکوں پر موجود یو ٹرنزاور فیروز پور روڈ پر موجود پلوں پر واشنگ کے احکامات جاری کئے۔شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے،فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ کی سروس لینز پر مینوئل سویپنگ بہتر بنانے،جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کے باہر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کرنے،فلیٹ مینجرز کو اپنی گاڑیوں کی ریگولر انسپکشن کو یقینی بنانیکی ہدایات جاری کیں جبکہ چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد،مادر ملت روڈ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button