کرائمز

قانون کی خلاف ورزیاں ،ڈرائیوروں کے خلاف 32 مقدمات درج

شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) ایس ایس پی پیٹرولنگ ہائی وے شیخوپورہ فتح احمدکاہلوں اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ ہائی وے شیخوپورہ طارق جمیل کی خصوصی ہدایات پر پٹرولنگ ہائی وے پوسٹ ککڑگل کے انچارج سب انسپکٹر محمد عباس اور ان کے ماتحت عملہ میں شامل اے ایس آئی ملک مدثر یعقوب ،اے ایس آئی عنصرہنجرا،اے ایس آئی عمران بلوچ ،محرر نوید گادی، ہیڈ کانسٹیبل رانا محمد عرفان خاں، کانسٹیبلان امین اکبر ،اسرار خاں، غلام علی رندھاوا ،کاشف ورک ،توصیف بھٹی اور دیگر نے مئی 2025 میں اوورلوڈنگ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ،غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں اور حادثات کا موجب بننے والی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کے خلاف 32 مقدمات درج کر کے انہیں بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے ان کے سینکڑوں چالان بھی کیے۔ اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ ککڑگل کے انچارج عباس علی صاحب انسپیکٹر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں اور ان کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور انہیں بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت انکےسینکڑوں چالان کرنے کا بنیادی مقصد قومی شاہراہوں پر حادثات کی تعداد کو کم کرنا اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو سڑکوں پر آنے سے سختی سے منع کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ ہائی وے پوسٹ ککڑ گل ضلع شیخوپورہ کی حدود میں اعلٰی افسران کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہو کر آئندہ بھی ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں، بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں ،غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے والوں اور حادثات کا سبب بننے والے ڈرائیوروں سمیت اور ان کے مالکان کے خلاف پٹرولنگ پوسٹ ککڑگل بلا امتیاز اور بلا روک ٹوک بغیر کسی سیاسی بغیر سیاسی دباؤ کو خاطر میں لاتے ہوئے بھرپور کاروائیاں کرے گی۔ اس سلسلہ میں حادثات کو کم کرنے کے لیے سست رفتار گاڑیوں پر رفلیکٹنگ ٹیپس بھی لگانے کی مم شروع کر دی گئی ہے۔ پٹرولنگ ہائی وی پوسٹ ککڑ گل کی مئی 2025 کی شاندار کارکردگی پر ایس ایس پی پیٹرولنگ ہائی وے شیخوپورہ فتح احمد کاہلوں اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ ہائی وے شیخوپورہ طارق جمیل نے انچارج پٹرولنگ ہائی وے ککڑ گل کے انچارج سب انسپکٹر عباس علی اور ان کے ماتحت عملہ کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button