کرائمز

چار روزہ عرس مبارک پیر سید عشرت عباس کاظمی کی زیرنگرانی جاری

نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)
برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی شخصیت پیر سید میراں سید محمد سرکار کا چار روزہ عرس مبارک پیر سید عشرت عباس کاظمی کی زیرنگرانی جاری ۔ میلہ چراغاں تلاوت قرآن کریم اور قوالی ۔ لاکھوں زائرین کی آمد ۔اج آخری دن کبڈی کے مقابلے ہونگے ۔
روحانی شخصیت پیر سید میراں سید محمد سرکار کا چار روزہ عرس مبارک نہرے تھے آلہ پور سیداں میں جاری ۔ چراغاں سے عرس مبارک روایتی انداز میں آغاز کیا گیا۔ تلاوت قرآن کریم ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور قوالی کا اہتمام کیا گیا ۔ گدی نشین پیر سید عشرت عباس کاظمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عرس مبارک میں لاکھوں زائرین میراں سید محمد سرکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ عرس مبارک میں سیکورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جبکہ عرس مبارک کے آخری روز روایتی کبڈی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے بہترین کبڈر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔جبکہ مہمان خصوصی بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button