کرائمز

فریج میں گوشت نہ رکھنے پر شہری کا دکاندار پر تشدد

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ایک شہری نے دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری نے دکاندار سے مطالبہ کیا کہ وہ قربانی کا گوشت اپنے آئس کریم فریج میں رکھے۔ دکاندار کے انکار پر شہری مشتعل ہو گیا اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ دکاندار پر حملہ کر دیا۔تشدد کے نتیجے میں دکاندار کو چوٹیں آئیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button