خاتون سے زیادتی ، ہلاکت کے پیش نظر ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کومبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم اکرم کے بھائی محمد اعظم نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔ درخواست میں آئی جی پولیس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بھائی اکرام کو خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں گرفتار کیا ، پولیس کی جانب سے ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے، اس سے قبل خاتون سے زیادتی کرنے والے خاور منصب، خاور فیاض اور لئیق کو پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔استدعا ہے عدالت پولیس کو ملزم اکرام کو پیش کرنے کا حکم دے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کو بھی روکنے کا حکم دے ۔