کرائمز
زائد قیمتوں پر پھل و سبزیاں فروخت کرنیوالوں کی شامت آ گئی
جڑانوالہ (رانااکرام اللہ سے) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل ندیم نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر پھل و سبزیاں فروخت کرنیوالے متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے
تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل ندیم نے شہر اور گردو نواح میں سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر پھل و سبزیاں فروخت کرنیوالے متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے مذکور نے ہدایت جاری کی کہ عوام الناس کو مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے مطابق اشیائے خورد ونوش فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں