سائلین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے، راشد ہدایت
دیپالپور (میاں عبدالخالق) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدائیت نے کہا ہے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے،عوامی تعاون سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے معاشرے کے سدھار کے لئے پولیس اور عوام مل کر کام کر رہے ہیں سیٹزن پولیسنگ کے دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور میں کھلی کچہری کے بعد سٹی پریس کلب کے صحافیوں صدر مظہر عباس چوہدری،محمد عرفان بھنڈاری ،میاں کاشف وٹو اور حاجی بلال شاہد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بار بار کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد بار بار عوام میں جانا ہے اور عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر پہنچ کر حل کرنا ہےڈی پی او راشد ہدائیت نے دیپالپور کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت تحصیل دیپالپور اور رینالہ خورد میں بھی کیمرے نصب کر دئیے جائیں گے اس کا سروے مکمل ہوچکا ہے جلد کام شروع ہو جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے مابین تعلق مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں رشوت ستںانی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایسی کالی بھیڑوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے ڈی ایس پی دیپالپور محمد زاہد اور ایس ایچ اوز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو خود چیک کریں گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں حادثات کی روک تھام کے لئے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں کریں تاکہ حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی میاں فخر حیات وٹو ،ایس ایچ او صدر محمد اختر خان اور وکلاء ،صحافیوں سمیت سول سوسائیٹی کی بڑی تعداد شریک تھی