کرائمز

بااثر افراد کے اشاروں پر مجھے بلاجواز گرفتار کیا گیا، امیر بخش راہموں

ٹنڈو محمد خان(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )راہموں برادری کے رہنما امیر بخش راہموں و دیگر نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ بااثر افراد کے اشاروں پر خان پور پولیس نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا اور مجھے بلاجواز گرفتار کیا گیا ۔ شکار پور کی بااثر شخصیت محکمہ آبپاشی کا رٹائرڈ انجینر امجد خان جتوئی ۔ قمر شر مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ سجاول تحصیل جاتی جاگیر مڑھو بولا خان میں زرعی زمین کی خرید و فروخت پر ہونے والے تکرار پر مکمل رقم ادا کرنے کے باوجود شکار پور کی خان پور پولیس نے مجھ پر دھمکیاں دینے اور حملے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ۔ اور مجھے ٹنڈو محمد خان کے بی سیکشن تھانے کی پولیس نے گرفتار کرکے خان پور پولیس کے حوالے کیا ۔ اور اب بھی قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں خدشہ ہے کہ سجاول کی تحصیل جاتی میں مجھ پر قاتلانہ حملہ کرکے قتل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ ۔ وزیر داخلہ سندھ ۔ ڈی آئی جی حیدرآباد ۔ ایس ایس پی سجاول سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور مجھ پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی شفاف انکوائری کرائی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button