کرائمز
جعلی ایس پی گرفتار،او ایم جی گروپ کا دعویدارجھوٹا نکلا ، مقدمہ درج
ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پولیس سول لائنز نے ایک جعلی ایس پی (OMG)گروپ محمدریاض شاہد بگھیلا کو گرفتارکرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے آفس میں کمپلینٹ آفس انچارج شیخ آفتاب احمد کے پاس چک 159نو ایل کا محمدریاض شاہدبگھیلا آیا اور اپنے آپ کو او ایم جی گروپ 36ویںکا بتایا اور کہاکہ تمہارا ڈی پی ائو میرا جونیئر جبکہ میں او ایم جی گروپ کا اعلیٰ سرکاری آفیسر ہوں اور نیپا کورس پر جا رہا ہوں۔ میرے شناختی کارڈ پر ایک ایف آئی آر شو ہو رہی ہے جس پر مسئلہ ہے جسے فوری طور پردرست کرو۔جب شناخت کے لیے کہا گیا تو ملزم اپنی کوئی شناخت نہ پیش کر سکااور جعلی آفیسر پایاگیا۔ جس پر پولیس انسپکٹر شیخ آفتاب احمد کی مدعیت میں مقدمہ 419 اور170ت پ درج کرکے ملزم کوحراست میں لے لیا۔