کرائمز

انتہائی خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )بادامی باغ کے علاقے میں ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے لے جائے جانے والے دو ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔سی سی ڈی کے مطابق ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں گرفتار ملزمان طارق اور شاہد کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لئے لے جایا جارہا تھاکہ ملزمان کے ساتھیوں نے زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آکر ملزم طارق اور شاہد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا جبکہ حملہ آور ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button