کرائمز

خاتون سمیت 7 افراد گرفتار ،ساڑھے11 کلو سے زائد منشیات برآمد

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام )راولپنڈی پولیس نے منشیات کیخلاف موثر کریک ڈاؤن میں خاتون سمیت 7 افراد گرفتار کر کے ساڑھے11 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے خاتون سمیت دو ا فراد کو گرفتار کر کے 1 کلو 100 گرام آئس اور 1 کلو 780 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے 5 کلو 730 گرام چرس برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button