ون جی ڈی نمبرداری کا امیدوار ایف آئی آر زدہ نکلا
چوچک (لیاقت علی ) گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد انعم خان نے نمبرداری کے چناؤ کے سلسلے میں 1 جی ڈی گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ نمبر داری کے چار امیدوار تھے۔ دو امیدوار ملک غلام حسین بھٹی ایڈووکیٹ اور رانا اسد ملک محمد اسلم بھٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔ شہادت بھٹی مقابلہ کر رہے تھے۔ انعم خان اسٹنٹ کمشنر کے سوال پر شہادت بھٹی نے جواب دیا کہ اس کے خلاف کوئی ایف آ ئیے آ ر نہیں ہے جبکہ مخالف امیدوار ملک غلام حسین ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ اس کے خلاف ایف آئی آر ہے اور میں اس کا تحریری ثبوت پیش کروں گا ۔ اگلے ہی روز ملک غلام حسین ایڈووکیٹ نے شہادت بھٹی کے خلاف ایف آئی آر ک عکس میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ۔ ملک غلام حسین بھٹی ایڈووکیٹ کا موقف سچ ثابت ہو گیا اور شہادت بھٹی خود کو سچا ثابت نہ کر پائے ۔ اب فیصلہ تحصیل انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑا نے کرنا ہے ہے کہ وہ کس کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں۔