ایران پر حملے کھلی جارحیت ہے : قاضی محمد افضل ہاشمی
احمدپورشرقیہ (شفیق عطاری سے) اسرائیل کی جانب سے رات کے وقت ایران پر کیے گئے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور یہ کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ قاضی محمد افضل ہاشمی نے ۔اپنے ایک مذمتی بیان میں کیاانہوں۔ نے کہا کہ اسرائیل کی یہ کارروائی نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی ایک خطرناک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اسرائیل کو ایسی اشتعال انگیزیوں سے باز رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیںقاضی محمد افضل ہاشمی ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت طویل عرصے سے مسلم دنیا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اگر اسے روکا نہ گیا تو اس کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امتِ مسلمہ کے مفادات کا اجتماعی دفاع کریں۔انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے اور عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے سینئر ایڈوکیٹ قاضی محمد افضل ہاشمی رمضان نے آخر میں کہا کہ امن کے قیام کے لیے انصاف، خودمختاری کے احترام، اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی ناگزیر ہے۔ اسرائیل کی حالیہ کارروائی ان تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے جسے کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔