جنگ گروپ صحافیوں کا معاشی قتل عام بند کرے:ملک توصیف احمد
گجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )پاکستان فیڈرل یونین اف جنرلسٹس ورکرز کے نائب صدر ملک توصیف احمد ، فنانس سیکریٹری سید بلال عزت نقوی اور سیکرٹری انفارمیشن عبدالرزاق چشتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جنگ گروپ صحافیوں کا معاشی قتل عام بند کرے صحافیوں کو بے روزگار کرنے کا یہ سلسلہ نہ رُکا تو پی ایف جے ورکرز ملک بھر میں احتجاج کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ڈیڑھ سو سے زائد میڈیا ورکرز کا چولہا ٹھنڈا کر دیا گیا جبکہ جنگ گروپ نے اربوں روپے کے اشتہارات وصول کیے گزشتہ تین ماہ سے میڈیا ورکرز کو تنخوائیں بھی ادا نہیں کی جا سکیں ۔ تینوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ایف جے سے منسلک صحافی جنگ گروپ کی جانب سے جبری برطرفی کیے جانے اور اپریل سے تنخوائیں ادا نہ کرنے پر جنگ گروپ سے احتجاجاٙٙ مستعفی ہو جائیں ۔ تاکہ میڈیا ورکرز کی تنخوائیں ہڑپنے والے مافیاز کو میڈیا ورکر کے اتحاد ، یگانگت کا اندازہ ہو سکے اور جنگ گروپ کے مالکان اور انتظامیہ اپنا غیر انسانی فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو جائیں اور میڈیا ورکرز کی بحالی تک استعفے واپس نہ لیں ۔ پریس اور ڈیسک پر کام کرنے والے میڈیا ورکرز اپنا کام بند رکھیں آپ کا تاریخی اتحاد ہی اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کر سکتا ہے علامتی احتجاج لفظی گولہ باری کے سوا کچھ نہیں اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر ہمیں استعفے دینے ہوں گے ورنہ سیٹھ کا ہاتھ نہیں روکا جا سکتا ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے میڈیا ورکر کی جبری برتری پر نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے ۔