کرائمز

48لاکھ روپے سے زائد کا الیکٹرونکس کا سامان چوری

شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) اپروچ روڈ فاروق آباد میں چوروں کے گروہ نے الیکٹرونکس شاپ سے 48لاکھ روپے سے زائد کا الیکٹرونکس کا سامان چوری کرلیا ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس چوری کی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی گزشتہ ماہ اپروچ روڈ پر تاجر محمدگلفام کی دکان کے تالے وڑ کر وہاں سے 48لاکھ سے زائد کا سامان اور 35ہزا ر روپے نقدی چوری کرکے لے گئے جس پر انجمن تاجران لاری اڈااپروچ روڈ کے صدر احمد مقبول،جنرل سیکرٹری بابر علی بسراء،صدر آٹو مارکیٹ سہیل رشید چودھری نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں وارداتیں عام ہوگئی ہیں شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں تاجروں نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ روکنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button