کرائمز
فیض پور انٹرچینج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو اشتہاری ہلاک
فیروزوالہ(ائی این پی)موٹروے انٹرچینج فیض پور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو اشتہاری ملزمان مارے گئے جبکہ حملہ اورفرار ہو گئےبتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری ملزم جبار عرف جباری گچہ گینگ کے 2 ملزمان پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق، مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس نے موٹروے انڈرپاس فیض پور ریڈ کیا جس کے نتیجے میں جبار عرف جباری گچہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس وین پر فائرنگ کر دی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جبار عرف جباری گچہ 3 ساتھوں کے ہمراہ فرار ہو گیا جبکہ خلیل اور اس کا ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہو گئے