دو افراد قتل،کچہری میں بھگڈرمچ گئی ملزمان فرار
فیروزوالہ(ائی این پی)کچہری فیروزوالا کے باہر کار سوارمسلح افراد نے اندھا فائرنگ کر کےکچہری فیروز والا میں پیشی سے واپس جانے والے مخالف ظفر اقبال اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا جبکہ گولیوں کی زد میں ا کر اسٹینڈ ملازم شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا واقعہ کے بعد کچہری میں بھگڈرمچ گئی ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا کہ تھانہ نارنگ کے مقدمہ قتل کی پیشی کے سلسلہ میں ظفر اقبال اپنے دوست قربان علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نوشہرہ ورکاں سے فیروزوالا کچہری ائے جب دونوں تاریخ پیشی سے فارغ ہو کر واپس جانے لگے موٹر سائیکل اسٹینڈ سے اپنی موٹر سائیکل لینے کے لیے کھڑے تھے اس دوران کار سوار مسلح افراد ائے جنہوں نے جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی گولیوں کی زد میں ا کر ظفر اقبال اور اس کے ساتھی قربان علی موقع پر ہلاک جبکہ اسٹینڈ کا ملازم زوہیب شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا حملہ اور فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ تھانہ نارنگ کے علاقہ کالا خطائی میں دو گروپوں کے درمیان قتلوں کی عداوت چلی ا رہی ہے شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقتولین کی لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانہ بجوا دیں پولیس مصروف کاروائی ائی جی پنجاب پولیس نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے کر سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی شیخوپورہ اور لاہورپولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ایک اطلاع کے مطابق دونوں فریقین کے متعدد افراد دشمنی کی بھیٹ چڑھ چکےہیں