چوھدری صلاح الدین نور، نائب صدر سٹی پریس کلب رائے ونڈ کا حیدرآباد کا دورہ مکمل
رائے ونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے ) سٹی پریس کلب رائے ونڈ کے نائب صدر اور سینئر صحافی چوہدری صلاح الدین نور نے حیدرآباد کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے واپس رائےونڈ پہنچ گئے ۔ حیدرآباد کے دورے کے دوران عثمان یعقوب ( ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن گاڑی کھاتہ حیدرآباد ) نے نہایت خلوص دل سے میزبانی کی ۔ چوہدری صلاح الدین نور کو نہ صرف حیسکو سب ڈویژن کا تفصیلی وزٹ کروایا ، بلکہ حیدرآباد کے تاریخی و معروف بازاروں بشمول شاھی بازار، ریشم بازار، لطیف آباد اور مرکزی تجارتی علاقوں کی سیر بھی کرائی گئی ۔ صلاح الدین نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا : عثمان یعقوب ایک باصلاحیت ، خوش اخلاق اور فرض شناس آفیسر ہیں ۔ جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں میں پروفیشنل انداز میں نبھاتے ہوئے دل جیت لیے ۔ چوھدری صلاح الدین نور نے عثمان یعقوب کی میزبانی کو مثالی قرار دیا ۔ دورے کے دوران ایکسئین حیسکو سے ملاقات بھی ہوئی ، جنہوں نے بھی عثمان یعقوب کی کارکردگی اور حسنِ سلوک کی بھرپور تعریف کی ۔ مقامی سیاسی ، سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے عثمان یعقوب کو رائے ونڈ کے قابل فخر اور حیدرآباد کے معتبر و محترم آفیسر کے طور پر سراہا جارہا ہے ۔ “اللہ کریم عثمان یعقوب کو محکمہ میں مزید کامیابیاں ، عزت اور ترقی عطا فرمائے ۔ آمین”