بینیفشری کو رقم کم دینے اور عوامی شکایات پر متعدد ریٹیلرز کی ڈیوائسزبند
اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) جھنگ شاہنواز سرویا نے عوامی مفاد میں ایک اہم اعلامیہ جاری کیا ہے جس کا مقصد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانا اور مستحق خواتین کو درپیش مسائل کا فوری تدارک ہےانہوں نے مزید کہا کہ بعض ریٹیلرز کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ خواتین سے ان کی مالی امداد میں سے ناجائز طور پر رقم کی کٹوتی کرتے ہیں یا ادائیگی کے بدلے انسے رقم مانگتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کئی ریٹیلرز کی ڈیوائسز بند کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ریٹیلر کسی خاتون سے رقم مانگے، کٹوتی کرے یا کسی قسم کا ناجائز مطالبہ کرے، تو متاثرہ خاتون بلا جھجھک فوری طور پر BISP عملہ یا ہیلپ لائن نمبرپر فوری اطلاع دے ہم ایسے ریٹیلرز کے خلاف فوری اور بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔ اطلاع دینے والی خاتون کا نام اور شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی تاکہ کسی قسم کی ہراسانی نہ ہو کچھ خواتین خود اپنی مرضی سے ریٹیلرز کو پیسے دیتی ہیں، جو کہ ایک سنگین خلاف ورزی اور جرم ہے تمام مستحق خواتین سے اپیل ہے کہ اپنی امداد کے بدلے کسی کو ایک روپیہ بھی نہ دیں۔ یہ آپ کا حق ہے، اور اس حق کو کوئی آپ سے چھین نہیں سکتا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک قومی خدمت ہے جس کا مقصد کمزور طبقے کی مالی معاونت کرنا ہے۔ اس کی حفاظت اور شفافیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسکو ہم سب نے ملکر پورا کرناہے ڈیوائس مافیاکے خلاف جنگ جاری رہےگی ہمارا مقصد بینیفشری کو اسکا حق دلواناہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ مینے اپنی عرصہ تعیناتی جوکہ چار ماہ بنتی ہے اسکے دوران اب تک پچاس کے قریب ریٹیلرز کی ڈیوائس بند کی ہیں اور تمام بینیفشری کو ریٹیلرز سے ریکوری بھی کروادی ہے میرے خلاف جھوٹ پھیلانے والے عناصر کو میرا چیلنج ہے نہ میں خود کرپٹ ہوں اور نہ میں کرپشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا کرتاہوں مینے ہمیشہ اپنی نوکری کو عبادت سمجھ کر کیاہے۔