قصبہ گجرات میں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )قصبہ گجرات میں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا *بارش برستی رہی، مگر فرض کی شمع جلتی رہی*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد رضوان کی ہدایات پر اور سرکل سناواں ڈی ایس پی اقبال خان۔ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات عصمت عباس اور ان کی ٹیم الرٹ رہی۔تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات کے تمام مضافات میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام روٹس اور امام بارگاہ کو مکمل طور پر سختی سے چیک کیا گیا جس میں تمام ٹیمیں سپیشل برانچ سیکورٹی افیسر ائی بی کی ٹیم۔واپڈا ٹیم ڈاکٹر سول سوسائٹی کے نمائندے انجمن تاجران اور میڈیا نمائندوں نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا قصبہ گجرات میں امن و امان کی فضا قائم رہی ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات عصمت عباس نے فرض شناسی کا پورا ثبوت دیا جلوس ترمذی ہاؤس سید حسن عباس کے گھر سے برامد ہو کر امام بارگاہ باب الرضا میں اوردوسرا جلوس گدی نشین غلام حسین کا جلوس بھی برامد ہو کر امام بارگاہ باب الرضا پہنچے پولیس کے نوجوان الرٹ رہے اور اپنی ڈیوٹی کو صحیح طریقے سے سرانجام دیا ۔۔۔۔