لاہور،گودام میں آتشزدگی ، چھت تلے دب کر2 ریسکیو اہلکاردم توڑ گئے
لاہور ( آئی این پی) لاہور کے علاقے کھوکھر ٹائون میں گودام میں آتشزدگی سے چھت تلے دب کر زخمی ہونے والا ایک اور ریسکیو اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ 2زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کھوکھر ٹایون بند روڈ پر پلاسٹک مٹیریل کے گودام میں آگ لگی تھی، ریسکیو1122نے بروقت رسپانس کر کے آگ پر قابو پایا۔تاہم ریسکیو اہلکار ناظم بلڈنگ کے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا اور زخمی رضا کار شعیب عمر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ جبکہ دو زخمی طیب عمر 40سال اور جہانگیر عمر 36سال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیںوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ۔