علاقائی خبریں

وزیراعلیٰ راشن کارڈ کادائرہ کار ستھرا پنجاب کے ورکرز تک وسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) حکومت نے وزیراعلیٰ راشن کارڈ کا دائرہ کار ستھرا پنجاب کے ورکرز تک وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہو ئے۔صوبائی وزیر کا ورکرز کی بہتری کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز نے ورکرز کی فلاح کے لئے میکانزم بنانے کا حکم دیا ، سی ای اوز طریقہ کار کے تعین کے لئے اہل ورکرز کی فہرستیں بھجوائیں،راشن کارڈکی سہولت صرف اہلیت پوری کر نے والے ورکرز کو ملے گی۔وزیربلدیات کی مئی کے مہینے سے حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ورکرزکی فہرستیں مکمل ہوتے ہی راشن کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button