کرائمز

دوران واردات سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں شاپ رابری کی واردات کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں مار کر زخمی کرنیوالا ملزم مشہور برانڈ کی منیجر کا بھائی نکلا ترجمان کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال روف کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نویں محرم کی دوپہر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپ رابری کے دوران رقم لوٹنے اور مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے ملزمان عمان اورساتھی عاطف کو گرفتار کر کے 50 ہزار روپے، 2 پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہناہے کہ نجی برانڈ کی اسٹیٹ منیجر نویں محرم کی چھٹی کے باعث شاپ کی چابیاں گھر لیے آئی تھی ملزم عمان نے چوری چابیاں اٹھا کر اپنے ساتھی عاطف سے مل کر واردات کا پلان بنایا اور نویں محرم کی دوپہر کو دوکان میں سپرے کرنے کے بہانے داخل ہوکر دوکان میں موجود پڑی رقم لوٹ لی جس پر سکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پرملزمان سکیورٹی گارڈ کو 2 فائر مار کر فرار ہو گئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button