وقف املاک بورڈ کی سالانہ آمدن میں 92کروڑ سے زائد اضافہ
لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری،مالی سال 2024-25 بورڈ کے لئے کامیابیوں سے بھرپور رہا۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ ترقیاتی، مالی اور انتظامی محاذ پر مثبت پیش رفت بورڈ کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ، قومی وسائل میں بہتری کی علامت سالانہ آمدن میں 92 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ بورڈ کی مجموعی آمدن 5 ارب 65 کروڑ روپے تک پہنچ گئی گزشتہ سال آمدن 4 ارب 72 کروڑ روپے رہی تھی کرایہ، لیز اور بقایاجات کی مد میں نمایاں وصولیاں زرِ پٹہ سے 69 کروڑ 58 لاکھ روپے حاصل ہوئے ناقابل واپسی زرِ ضمانت سے 32کروڑ 18 لاکھ روپے کی آمدن موجودہ کرایہ سے 2 ارب 32 کروڑ روپے کی وصول تمام اضلاع میں قبضہ گروپوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس اور FIA نے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں بھرپور معاونت کی۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے مزید کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں پر 1 ارب 13 کروڑ روپے خرچ کئے گئے سکھ و ہندو یاتریوں کے لئے سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم صرف گوردوارہ جنم استھان، کٹاس راج، ڈیرہ صاحب میں ترقیاتی کام شامل مزہبی سیاحت کو فروغ ملا اور پہلے سے چار گنا زیادہ یاتری پاکستان آ ئے۔ پنجہ صاحب میں بھی تزئین و آرائش کا کام جاری آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقلیتی عبادت گاہوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 99 کروڑ 13 لاکھ روپے کی سفارش ملازمین کی تنخواہوں و پنشن پر 2 ارب 5 کروڑ روپے خرچ کئے گئے آئندہ سال کیلئے تنخواہوں و پنشن کی مد میں 2 ارب 38 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص ملازمین کیلئےHBA اورایڈوانسز کی مد میں 22کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے مالی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے۔ سیکرٹری فرید اقبال نے چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی مؤثر قیادت کو سراہا۔انہوں نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کی رہنمائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقف املاک کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے۔