کرائمز
شہریوں کو ہراساں کرکے لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے گریٹر پارک میں کارروائی کے دوران نوجوانوں پر فیملیز کو ہراساں کرنے جیسے الزام لگا کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے رقم و قیمتی چیزیں ہتھیانے والے ندیم نامی جعلی اہلکار کو گرفتار کر کے موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ندیم چوری و گینگ جیسے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔