کرائمز

ایمرجنسی سروسزکی 1305ٹریفک حادثات پر فوری کارروائی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1305ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 659افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 885معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 854ڈرائیوز،73کم عمرڈرائیور،536مسافراور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت294متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان104حادثات میں 119متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 82حادثات میں 111متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1560متاثرین میں 1235مرد اور325خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 275فراد کی اوسط عمر18سال سے کم825افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ460زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1287موٹرسائیکلز،76آٹورکشے،137کاریں،27وین،6مسافر بسیں،31ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button