کرائمز

لاپتہ دومعصوم بچیاں اور ایک بچہ بحفاظت والدین کے سپرد

اوکاڑا(وحید انصاری)پیٹرولنگ پولیس کی بروقت کاروائیاں گھروں سے لاپتہ دومعصوم بچیوں اور ایک بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے سپرد کردیا پیٹرولنگ پولیس ترجمان کے مطابق. پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑا ریجن لاہور کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولنگ پوسٹ 48ٹوایل سے سب انسپکٹر شاہد نزیر اورحوالدار عبدالزاق کی سربراہی میں پیٹرولنگ پارٹی نے دورانِ گشت لاثانی پیپر مل دیپالپور روڈ کے مقام پر راستہ بھٹکی بے یارو مددگار بیٹھی دو بچیوں کو حفاظتی تحویل میں لیکر چوکی منتقل کر دیا۔ فوری اور بروقت ایکشن لیتے ہوئے اپنوں سے ملاپ ایپ اور دیگر جدید ذرائع ابلاغ کی مدد سے والدین سرور اور مبشر کو تلاش کرلیا گیا۔غم سے نڈھال والدین نے بتایا کے دونوں بچیاں آمنہ ولد سرور، مناہل ولد مبشر عمر تقریباً8/8سال چکنمبر 31ٹو ایل کی رہائشی ہیں اور الہ الصبح گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکلیں اور لاپتہ ہوگئیں۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچیوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ ایک دیگر کاروائی کے دوران پیٹرولنگ پوسٹ کھوکھر کوٹھی سے سب انسپکٹر وحید الرشید اورحوالدار ضمیر حیدر نے ہمراہ پیٹرولنگ پارٹی معراج خالد سکنہ تحصیل رینالہ خورد نامی راہگیر کی اپنے بیٹے محمد احمد عمر تقریباً 12سال کی گمشدگی بارے رپورٹ کرنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کافی گھنٹوں کی انتھک کوششوں اور تلاش کے بعد ایل۔بی۔ڈی۔سی نہرکنارے درخت کے نیچے سسکیاں لیتے اور سہمے ہوئےمحمد احمد کو تحویل میں لیکر پیٹرولنگ چوکی شفٹ کردیا۔ والد و کمپلیننٹ معراج خالد کو رابطہ کرکے چوکی پر بلایا گیا اور بچے کو بحفاظت ورثاء کے سپرد کردیا گیا۔ان عظیم انسانیت دوست کاروائیوں کی سر انجام دہی پر ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس فتح احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر اصغر علی نے آپریشن میں شامل تمام افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button