مسافر بس اور موٹرسائیکل کا افسوسناک حادثہ، خاتون جاں بحق
نارووال(حاجی غلام عباس ) ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ریسپانس کیا۔ جسڑ سٹاپ کے قریب ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور سے شکرگڑھ جانے والی مسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو بچے زخمی جبکہ ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔زخمیوں میں دو بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق خاتون کی میت کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کا تعلق گاؤں کالو پڈا سے ہے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی سے متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔طلحہ ولد فیصل 13 سال اور طیبہ بنت معراج دین 03 سال زخمی۔حمیرہ زوجہ معراج دین 32سال موقع پر جاں بحق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر اورنگزیب نارووال نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔