علاقائی خبریں

رانا شاہد لطیف نے پاک آرمی انٹر یونٹس ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

بچیکی (رانا عرفان)سپوت بچیکی رانا شاہد لطیف پاک آرمی انٹر یونٹس ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیاتفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے زیر اہتمام انٹر یونٹس ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بچیکی کے نوجوان سپوت رانا شاہد لطیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ رانا شاہد لطیف نے نہ صرف اپنی یونٹ کی نمائندگی بھرپور انداز میں کی بلکہ علاقے کا نام بھی روشن کردیا گولڈ میڈل جیتنے پر بچیکی اور گردونواح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے مقامی افراد اور سپورٹس سے وابستہ حلقوں نے رانا شاہد لطیف کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ رانا شاہد لطیف نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت، کوچز کی رہنمائی اور علاقے کے عوام کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا یہ نمایاں کامیابی نہ صرف بچیکی بلکہ پورے ضلع ننکانہ صاحب کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button