کرائمز
تحریک کاآغاز کہاں کرنا ہے بانی پی ٹی آئی بتائینگے‘ احمد خان بھچر
لاہور( آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی کے مطابق تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، کوئی پانچ اگست یا 90 دن کے ابہام میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کاآغاز کہاں کرنا ہے بانی پی ٹی آئی بتائیں گے، پارٹی میں کسی طرح کا کوئی تذبذب نہیں ، پارٹی میں جس کے پاس جو عہدہ ہے اس کے مطابق وہ کام کرے گا۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ تحریک کے لیے ورکنگ اور میٹنگز جاری ہیں۔