کرائمز

وکلاءکو احتساب سے قطعی استثنیٰ حاصل نہیں ،۔عرفان صادق تارڑ

لاہور( آئی این پی) پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاءکو احتساب سے قطعی استثنیٰ حاصل نہیں ،وکلاءکے خلاف آنے والی ہر طرح کی شکایات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے ، الزام ثابت ہونے پر نہ صرف مقدمات کا اندراج بلکہ لائسنس معطل کر کے کیسز مس کنڈکٹ ٹربیونل کو بھی بھجوائے جاتے ہیں ،وکلاءایسا کوئی بھی عمل نہ کریں جس سے اس معتبر شعبے کی ساکھ پر حرف آئے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ملاقات کے لئے آنے والے وکلاءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ نوجوان وکلاءکی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، وکلاءکی سہولت کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف پیشرفت کی گئی ہے جس سے وکلاءکے لئے آسانیاںپیداہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کی جا نب سے جہاں وکلاءکی فلاح و بہبود اورانہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیںوہیں انہیںآئین و قانون اور قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کے لئے احتساب کا کڑا نظام بھی قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بار کونسل میں اینٹی کرپشن سیل قائم ہے جو وکلاءکے خلاف ہر طرح کی شکایات کا نوٹس لے کر ان کی جانچ پڑتال کے بعد بغیر کسی تفریق کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتا ہے ۔ سنگین شکایات درست ثابت ہونے پر نہ صرف وکلاءکے خلاف مقدمات کے اندراج کرایا جاتا ہے بلکہ کئی کیسز میں لائسنس معطل کرکے مس کنڈکٹ ٹربیونل کو بھجوایا گیا ہے اور بھرپور پیروی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وکلاءکے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور ایسی کالی بھیڑوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button