کرائمز

طیاروں کی عدم دستیابی ،تکنیکی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ

لاہور( آئی این پی)طیاروں کی عدم دستیابی اور تکنیکی مسائل کے باعث لاہور آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور سے شارجہ جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 412 ،شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 413 ،مشہد سے لاہور آنے والی پرواز ایچ ایچ 7207 ،لاہور سے مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208 ،کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 ،لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 847منسوخ کردی گئی۔علاوہ ازیںجدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 مقررہ وقت سے پندرہ گھنٹے ،لاہور جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 589 سولہ گھنٹے ،ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 مقررہ وقت سے 12گھنٹے ،لاہور سے کراچی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 401 چھ گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 402 پانچ گھنٹے 50منٹ ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 چار گھنٹے 15منٹ تاخیر کا شکار،کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز او ڈی 131 تین گھنٹے جبکہ لاہور سے بحرین جانے والی پرواز نائن پی 530 ایک گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button