خطرناک ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ(رانا عبدالغفار خاں سے ) مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے و کارروائیاں، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک خطرناک ملزم اقدام قتل ، منشیات اور اغواء جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا
گوجرانوالہ: سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب۔
گوجرانوالہ: تھانہ صدر کامونکی پولیس مقابلہ؛ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، جو منشیات ، اقدام قتل اور اغواء جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، 1240 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد، 2 کس نامعلوم ساتھی فرار۔
گوجرانوالہ: تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس مقابلہ، چوری کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ملزم عامر سہیل عرف جلوہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے ناجائز اسلحہ ۔
گوجرانوالہ: تھانہ لدھیوالا وڑائچ پولیس کارروائی، راہزنی و چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم شازل عرف شنکر دوران ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوتے ہوئے گرنے کی وجہ سے زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے ناجائز اسلحہ۔
گوجرانوالہ: فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کامونکی کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل، شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔
گوجرانوالہ: پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان
ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ