رمیش سنگھ اروڑہ کی قصور میں دعائیہ تقریب میں شرکت
قصور (حمزہ خواجہ )صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کوآرڈینیٹر برائے اقلیتی امور ضلع قصور، دائود شریف سہوترہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔دعائیہ تقریب میں مرحومہ کی روح کے ابدی سکون اور لواحقین کے لیے صبر و تسلی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مرحومہ کی مسیحی اقدار کے مطابق نیک سیرت، خدا ترس اور خدمت گزار زندگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باعزت اور قابلِ احترام خاتون تھیں، جنہوں نے اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کیا۔دعائیہ تقریب میں مسیحی برادری کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔