کرائمز

ان لینڈ ریونیو آفیسرز کو باقاعدہ آپریشنل گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں

لاہور( آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی رفتار تیز کرتے ہوئے ایک بڑا قدم اٹھا لیا،ابتدائی مرحلے میں ان لینڈ ریونیو آفیسرز کو باقاعدہ آپریشنل گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں تاکہ ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنرز نے اپنے متعلقہ ریجنز میں تعینات افسران کو ٹیکس معاملات کی فیلڈ ڈیوٹی کیلئے کلٹس گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔ ان گاڑیوں کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کی مانیٹرنگ، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی اور ٹیکس نیٹ میں توسیع جیسے اہداف کے لیے استعمال کیا جائے گا۔گاڑیوں کی دیکھ بھال، مرمت اور لاگ بک کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی۔ ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے متعارف کردہ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کو موثر انداز میں نافذ کریں تاکہ ٹیکس کی شفاف وصولی اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button