سرگودھا :7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کر کےنعش کو زمین میں چھپا دیا گیا
سرگودھا(آئی این پی)سرگودھا میں 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا اور مقتولہ کی نعش زمین میں چھپا دیا گیا۔جس کو پولیس نے جانوروں کے باڑے سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی اور دادا کی مدعیت میں اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور اندھے قتل میں ملوٹ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 124 شمالی میں محمد سہیل کی 7 سالہ بیٹی زینب لاپتہ ہوئی جس کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا اور مقتولہ کی نعش زمین میں چھپا دی گئی جسے پولیس نے رشتہ داروں کے جانوروں کے باڑے سے برآمد کر لیا اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی ہے۔اور اس کے دادا کی مدعیت میں اندھے قتل کا مقدمہ درج کر کے بچی کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوں پر گہرائی سے تفتیش کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیاـ