مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کے شوہر مدعی مقدمہ محمد اقبال کوقتل کردیا
سرگودھا(آئی این پی)شادی نہ ہونے کی رنجش میں خاتوں کی بے عزتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کروانے پر نوجوان و مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کے شوہر مدعی مقدمہ محمد اقبال کوقتل کردیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق ریجن کے علاقہ جوھرآباد لاری اڈا مین روڈ پر شادی نہ ہونے کی رنجش میں خاتون کی بے عزتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کی پر زین وغیرہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قاضی کالونی حال نہرچک5،ٹی ڈی ایقائدآباد خاتون کے شوہر مدعی مقدمہ محمد اقبال کو قتل کر دیا۔ معلوم ہوا کہ مقتول محمد اقبال اپنی بیوی والد اور بھائی کے ہمراہ تھانہ سٹی جوھرآباد میں قاتل ملزم محمدزین ساکن غریب کالونی جوھرآبادکیخلاف بیوی کی بے عزتی کا مقدمہ زیر دفعہ 354/506ت پ درج کروا کر واپس گاں جانے کے لئے لاری اڈاجوھرآباد سے قائدآباد جانے والی کوچ میں سوار ھوا تو مسلح افراد زین آرائیں وغیرہ نیفائرنگ کرکے خاتون کے شوہر مدعی مقدمہ محمد اقبال کوقتل کردیا اور فرار ہو گے تاہم مقتول کا بھائی، بیوی ،والد محفوظ رہے پولیس نے مقتول کی نعش ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔مزید یہ کہ مقتول محمداقبال نے تھانہ جوہرآباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے انکشاف کیا کہ 19جولائی کو ملزم قاتل زین ارائیں نے اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیعزتی کی جس کی وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول کے سسرال والوں نے زین آرائیں کو بیٹی کا رشتہ دینے کی بجائے اس کی شادی مقتول محمد اقبال سیکردی جسکا ملزم کو اس روز سے رنج چلا آ رہا تھا۔