کرائمز

میٹرک امتحانات سینٹر میں کرپشن کا معاملہ، کمیٹی تبدیل

شجاع آباد(نامہ نگار ) میٹرک امتحانات سینٹر میں کرپشن کا معاملہ۔محکمہ تعلیم ملتان کرپٹ ہیڈ ماسٹر کو بچانے کے لیے سرگرم، تحقیقاتی کمیٹی آخری مراحل میں تبدیل کردی گئی، نئی کمیٹی کرپٹ ہیڈ ماسٹر کو بچانے کے لیے بنائی گئی، شہری نوید نذیر کی سی او ایجوکیشن کو درخواست۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانی سنٹر مٹوٹلی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور پیسے لے کر پرچے حل کرانے پر محکمہ تعلیم ملتان نے ہیڈ ماسٹر غیبی جھکڑ راؤ اشرف کو امتحانی ڈیوٹی کے لیے تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کی سفارش کی تھی لیکن راؤ اشرف کو بچانے کے لیے خفیہ ہاتھ سرگرم ہوگئے ہیں۔ مدعی درخواست نوید نذیر نے سی او ایجوکیشن ملتان کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آخری مراحل میں بیان ریکارڈ ہونے کے بعد فیصلے کے وقت انکوائری تبدیل کرکے راؤ اشرف کو نوازنے کے لیے اس کے قریبی عزیز راؤ جاوید ،خالد حسین بھٹہ سمیت تین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس پر میں عدم اعتماد کرتا ہوں، مذکورہ کمیٹی کے خلاف ہر فورم پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نئی غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے کر کرپٹ ہیڈ ماسٹر کے خلاف میرٹ پر تحقیقات کی جائیں تاکہ انصاف ہو اور محکمہ تعلیم سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہو۔ شہری نوید نذیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button