علاقائی خبریں

آج کی کامیابی کاسہرا والدین کو جاتا ہے : وسیم حامد سندھو

شجاع آباد(نامہ نگار)قائم مقام وچیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ محنت ، لگن اور پلان پر عمل کرنے سے ناممکن کوبھی حاصل کیاجاسکتا ہے یہ کامیابی ابھی پہلی سیڑھی ہے منزل تک والدین اپنے بچوں ہمت بندھتے رہیں وہ تعلیمی بورڈ ملتان پوزیشن ہولڈر طلبا سے خطاب کررہے تھے تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی کاسہرا والدین کو جاتا ہے آپ نے اسی جذبے کے ساتھ اپنے بچوں پہ فوکس کر کے ان کو پڑھائی کے لیے تیار رکھیں آنےوالے برسوں میں بھی ا یسے ہی ڈیڈیکیشن کے ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ جڑے رہیں بچوں کو آنے والے سالوں میں بھی پڑھائی کے لیے مخلص کر دیں وہ پڑھیں تاکہ وہ اچھے شہری بنے اور اچھے پاکستانی بنیں اساتذہ سے گذراش ہے کہ وہ بچوں کی کریکٹر بلڈنگ کریں بچوں میں اچھی کوالٹیاں پیدا کریں تاکے وہ اچھے شہری بن سکیں وہ کوئی بھی پروفیشن جوائن کریں گے وہ ڈاکٹر بنیں وہ انجینیئر بنیں مگر ایک اچھے شہری بنیں اچھے انداز سے زندگی گزاریں گے اور پروفیشنل کمٹمنٹ کے ساتھ تو یہ ٹیچرز کا رول ہے اگر ہم لوگ سوسائٹی کا سٹاف امپروو کرنا چاہتے ہیں تو یہ ساری ذمےد اری ٹیچرز کی ہوگی ملتان بورڈ کے افسروں کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں جس کی وجہ سے شفافیت کویقینی بنایا گیا اور نتائج ظاہر کررہے ہیں یہ سوفیصد درست اور شفاف ہیں ان میں زیادہ تر طلبا کوتعلق متوسط طبقے سے ہے طلبا کو میری نصیحت ہے اپنے زندگی کو ابھی سے ایک پلان کے تحت گزاریں تھوڑی محنت کریں تو آنے والی زندگی آسان ہوجائےگی اگر ہم ابھی اس سٹیج پہ محنت کریں گے تو یہ محنت ہماری چھ سات سال کی مشکل ہوگی ہم اپنے کریئر کی پیک لیں گے اچھا پروفیشن جوائن کریں گے اپ ڈاکٹر بن جاتے ہیں انجینئر بن جاتے ہیں سائنٹسٹ بن جاتے ہیں کوئی بھی سول سروسز میں ا ٓجاتے ہیں اپ 25 سال کی عمر تک محنت کریں گے اوراس کا پھل ساری عمر کھائیں گے اگر اپ ابھی اپنا ٹائم ضائع کریں گے تو ساری عمر محنت کریں گے ابھی سے اپنے کریئرکے ٹارگٹ سیٹ کر کے اس کے درست سمت میں جائیں ہمیں اچھے سٹاف کی ضرورت ہے وہ محنت کے ساتھ کام کریں اور اپنی سروسز کے ساتھ پاکستانیوں کو پا کو کرائسز سے نکالے اپ لوگ کوئی بھی پروفیشن جوائن کریں اپ لوگ پاکستان کے ساتھ دیں گے اپ لوگ اپنے شہریوں کی حقوق کا خیال کریں ہمیں امید ہے میرے یہ بچے پاکستان کی ترقی میں اپناکردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button