علاقائی خبریں

ریجنل اخبارات کے ڈیکلیریشن کینسل کرنے کا سلسلہ روکا جائے ، جی ایم جٹ

شجاع آباد(نامہ نگار )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی aprnsرجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضی’جٹ نے وزیر اعلی’ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اطلاعات اور dgpr سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریجنل اخبارات کے ڈیکلیریشن کینسل کرنے کا سلسلہ روکا جائے نہ تو یہ اخبارات حکومت پر بوجھ ہیں اور نہ ہی ملک دشمن ہیں بلکہ یہ ریجنل اخبارات گلی محلہ تک عام آدمی کی آواز ہیں یہ نظریہ پاکستان کے محافظ اور کلمہ حق کہنے والے کہنہ مشق صحافیوں اور عام آدمی کی آواز ہیں یہ اخبارات شدید معاشی بدحالی کے باجود کلمہ حق بلند کر رہے ہیں ذمہ دار صحافت کر رہے ہیں ان کو ریلیف پیکج دیا جائے تاکہ یہ اپنے پاوں پر کھڑے ہوں اور دیگر صحافیوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں ان کے بارے میں ہمدردانہ پالیساں بنائی جائیں اس وقت مہنگا کاغذ اور پرنٹنگ پراسس ان کے پہنچ سے دور ہے حکومت ان کوسپورٹ کرے اور علاقائی اخبارات کو بطور انڈسٹری سپورٹ کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button