کرائمز

وزیراعظم کے بیٹے پر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور (آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز پر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے10جولائی کو قانون کے منافی مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔سیشن کورٹ نےحقائق کا جائزہ لئے بغیر چیک ڈس آنرکے معاملے پر مقدمہ درج کرنےکا حکم جاری کیا۔دوران سماعت مدعی کے وکیل سید فراز حیدر نے بتایا کہ سلمان شہباز کی کمپنی نے 17لیپ ٹاپ خریدے۔ لیپ ٹاپ کی خریداری پر 6لاکھ کا چیک دیا گیا۔ چیک کیش کرانے گئے تو پتہ چلا چیک جعلی تھا۔ سلمان شہبازکے وکیل نے دلائل دیئے کہ لیپ ٹاپ کبھی کمپنی تک پہنچے ہی نہیں۔ کمپنی کے ملازم نے چیک چوری کرکے آگے دیئے۔ کمپنی کے ملازم پر چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا کمپنی کا ان چیکس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے مدعی کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ ابھی تک یہ نہیں بتا سکے کہ خریداری کس تاریخ کی ہے لیپ ٹاپ خریداری کی رسیدوں پروصولی دیتے وقت کمپنی کی اسٹیمپ بھی موجود نہیں یہ کمپنیوں کا معاملہ ہے کمپنیاں ایسے کام نہیں کرتیں۔عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر سلمان شہباز پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button