علاقائی خبریں

این اے 129 ضمنی انتخاب ،امیدوارکاغذات نامزدگی 4اگست سے جمع کراسکیں گے

لاہور( آئی این پی)سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ 7 اگست کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11اگست تک مکمل کی جائے گی، جمع کاغذات پر اپیلیں 12 سے 16 اگست تک دائرکی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 20 اگست تک کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست جبکہ کاغذات واپس لینے کیلئے 25 اگست تک کی مہلت دی جائے گی، انتخابی نشان 26 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے، 18 ستمبر کو پولنگ ہو گی اور پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button